کرپٹ حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کیلئے اپوزیشن متحد ہوجائے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جانیں قربان کرنے والے فوجی شہداء قوم کی دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں

بدھ 23 نومبر 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کیلئے اپوزیشن متحد ہوجائے،پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو کندھادیا تو عوام کی نظروں میں گر جائے گی، جنرل راحیل شریف کی عسکری خدمات ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جانیں قربان کرنے والے فوجی شہداء قوم کی دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اچکزئی اور اسفند یار جیسے غداران کو حکومتی اتحاد سے الگ کیا جائے۔ نظریہ پاکستان کے خلاف کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس معاملہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پانامہ لیکس کا میرٹ پرفیصلہ نہ کیا تو قوم کا عدلیہ پر اعتماد ختم ہو جائے گا۔

قوم احتساب اور انصاف چاہتی ہے۔ کالے دھن اور کالے من والوں نے سیاست اور اقتدار پر قبضہ کررکھا ہے۔ ملک بد حال اور حکمران خوشحال ہوتے جارہے ہیں۔ مودی کیلئے نرم گوشہ رکھنے والا وزیر اعظم سیکیورٹی رسک ہے۔جنوبی پنجاب دوسرا وزیرستان بن چکا ہے۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے۔ پنجاب حکومت دہشتگردوں اور ا ن کی فکری ہمنوا مذہبی جماعتوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :