پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بناکر ہی دم لیں گے‘ عمران نذیر

عالمی قوتوں کے ایجنٹ ملک میں افراتفری اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنیکی کوشش کررہے ہیں، کامیاب نہیں ہونگے‘رکن اسمبلی

بدھ 23 نومبر 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہپاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،پاکستان میں جمہوریت کامستقبل روشن اور مضبوط ہے ، ملکی ترقی کے مخالفین استعماری قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، عالمی قوتوں کے ایجنٹ پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ استعماری قوتوں کے آلہ کاروں نے نہیں بلکہ عوام نے ہی کرنا ہے،حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی،آئندہ عام انتخابات میں پھر مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں،قتدار کے حصول کے لئے چور دروازوں سے گھسنے کی کوشش کرنے والوں کو 2018تک صبر کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :