نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان کی بہترین پولیس فورس ہے، انعام الٰہی

بدھ 23 نومبر 2016 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان کی بہترین اور روڈ سیفٹی کے حوالہ سے قابل تقلید کام کرنے والی پولیس فورس ہے، اپنے قیام سے لے کر آج تک اس فورس نے لوگوںکے دلوںمیںعزت اور احترام کمایا ہے، یہ مقام اس فورس کو اس کی اعلیٰ قیادت کے نظریے، مشن، اپنی جہد مسلسل اور ایماندری کے صلہ میںملاہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام بدھ کو اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کے نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف سول انجینئرنگ کی طالبات کا مشترکہ روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ روڈ سیفٹی سیمینار میں موٹروے پولیس کے افسران و ملازمین اور نسٹ یونیورسٹی کے نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف سول انجینئیرنگ کے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

روڈ سیفٹی سیمینار میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام الٰہی نے کہا کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں بیش بہا قیمتی جانوں کے علاوہ املاک کا نقصان ہوتا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بریفنگ ایجوکیشن اور روڈ سیفٹی سیمینار جیسی تقریبات منعقد کرکے حادثات کی شرح کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، موٹروے پولیس کے مقاصد میں سب سے زیادہ اہمیت روڈ سیفٹی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایجوکیشن کا بہترین ذریعہ بچے تصور کئے جاتے ہیں لہٰذا موٹروے پولیس نے بھی بچوں کی انتہائی نچلی سطح سے لے کر یونیورسٹی لیول تک روڈ سیفٹی کی آگاہی کے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ ان پروگراموںمیںروڈ سیفٹی واک، روڈ سیفٹی سیمنار، روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر والدین سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک ڈسپلن کے حوالہ سے شروع سے ہی اپنے بچوں میں آگاہی پیدا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز کو مدد فراہم کرنا،روڈ یوزرز کو عزت سے اور اخلاق سے پیش آنا اور اپنے آپ کو خدمت کے جذبہ سے سرشار رکھنا ہی ہما رے اولین مقاصد ہیں، اسی لئے موٹروے پولیس نے بہترین لائسنسنگ سسٹم اور ڈرائیوروں کی تربیت کیلئے روڈ سیفٹی کا ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہو ئے کہا کہ موٹروے پولیس کا روڈ سیفٹی یونٹ ًعوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے فیکٹریوں، تعلیمی اداروں اور مختلف دفاتر میں جا کر روڈ سیفٹی سے متعلق مکمل آگاہی دے رہیں ہیں۔ روڈ سیفٹی سیمینار میں شامل شرکاء نے پاکستان میں روڈ ڈسپلن کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے موٹروے پولیس کی اس حوالہ سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :