کراچی ،صارم ٹرسٹ کی کوششوں سے 14سالہ بچے کی بازیابی

بدھ 23 نومبر 2016 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) حقوق انسانی کی تنظیم صارم ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی کوششوں سے 14سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ کے ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون شہناز اختر نے دفتر میں درخواست دی تھی کہ اس کے دو بیٹے محمد وقاص اور محمد اویس جنکی عمریں بلترتیب 15سال اور 14سال ہیں مورخہ 22ستمبر 2013سے لاپتہ ہیںاور ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے جس پر میں در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد اب صارم ٹرسٹ پہنچی ہوں ٹرسٹ کے چیئرمین صارم برنی سے ملاقات کرکے مذکورہ خاتون نے اپنی پوری بپتا سنائی اور امید ظاہر کی کہ صارم ٹرسٹ ہی وہ واحد ادارہ ہے جو میری داد رسی کر سکتا ہے خاتون کی روداد سننے کے بعد صارم برنی نے اپنی وکلاء ٹیم کو ہدایات دیں کہ وہ عدالت عالیہ سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کریں اور چناچہ مقدمہ دائر کرنے کے بعد عدالت عالیہ کے احکامات پر ایف آئی آر درج کی گئی اور عرصہ تین سال کی جدو جہد کے بعد ایک بچہ محمد وقاص صادق آباد پنجاب سے بر آمد کر لیا گیا جبکہ دوسرے بیٹے محمد اویس کے بارے میں اب تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے اور جس کی تلاش جاری ہے مذکورہ خاتون نے ہمراہ اپنے بیٹے محمد وقاص کے چیئر مین صارم برنی سے ملاقات کی اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے صارم ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو انسانی حقوق اور انسانیت کے وسیع تر مفاد میں سراہا اوران کی کوششوں کی تعریف کی اور ڈھیروں دعائیں دیں ا اور دوسرے بیٹے کی جلد از جلد بازیابی کے لئے درخواست کی جس پر صارم برنی نے مذکورہ خاتون کو تسلی دی اور اپنی وکلاء ٹیم کو دوسرے بچے کی بازیابی کے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :