پیپلز پارٹی بلوچستان کے نئے صدر حاجی علی محمد جتک کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

بدھ 23 نومبر 2016 19:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے نئے صدر حاجی علی محمد جتک کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے زبردست خوشی میں مظاہرہ کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابقہ صوبائی وزیر مواصلات تعمیرات حاجی علی محمد جتک کو بلوچستان پیپلز پارٹی کا نیا صدرنامز د کیا ہے جس کی خوشی میں پارٹی کے کارکنوں نے بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے زبردست خوشی میں مظاہرہ کیا میٹھائیاں تقسیم کی نوجوانوں نے قبائلی رقص پیش کیااس موقع پر نثار احمد جتک ، سابقہ صوبائی وزیر جعفر جارج ، یعقوب زیارت والا ، حفیظ ملک مینگل ، ندیم او ردیگر پارٹی کے کارکنوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوںنے ایک جیالے کارکن کو پارٹی کا صوبائی صدر نامزد کیا ہے ہمیںامید ہے کہ حاجی علی محمد جتک کی قیادت میں پیپلز پارٹی بلوچستان ترقی کریگی اورآنے والے انتخابات میں بلوچستان میں پارٹی بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوگی اور آنے والا وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی بلوچستان سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ جلد ناراض کارکنوں سے رابطے شروع کئے جائینگے جس کی قیادت پارٹی کے نئے صدر حاجی علی محمدجتک کرینگے ۔انہوںنے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی تعصب سے پاک پارٹی ہے ہم ایک کھلی کتاب کی طرح ہیں ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ مذاکرات کے بغیر کوئی مسئلہ نہ حل ہوا ہے اور نہ حل ہوگا