فرنٹیئر کور کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک ،اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد

بدھ 23 نومبر 2016 19:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو اور نصیر آباد کے علاقے میں بدھ کو فرنٹیئر کور کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک جبکہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں فر نٹیئر کور کے سر چ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تباد لے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کادہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے ایک ا یس ایم جی بھی برآمد ہوئی۔دریں اثنا ء ایف سی نے ایک اور کارروائی میں نصیر آباد کے علاقے چھتر میں شیرانی سی101مارٹر راوآنڈز،99فیوز،پرائما کارڈ اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ایف سی نے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :