مہمند ایجنسی، تحصیل صافی میں بارودی سرنگ دھماکہ ، خاصہ دار اہلکار جاں بحق

بدھ 23 نومبر 2016 19:45

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی میں بارودی سرنگ دھماکہ ، خاصہ دار اہلکار جاں بحق۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بائیزئی میں ماربل کا ملبہ گرنے سے جواں سال اسلام خان اور بائوتہ بازار میں چوکیدار کی بندوق اتفاقی طور پر چلنے سے ذہنی مریض موسیٰ خان موقع پر دم توڑ گئے۔

مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز تحصیل صافی کے علاقہ کرکنئی میں خاصہ دار پوسٹ کے قریب نصب بارودی سرنگ دھماکے سے مقامی خاصہ دار عثمان ولد ملنگ سکنہ دروازگئی شدید زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صبح کے وقت تحصیل صافی بائوتہ بازار میں ہوٹل چوکیدار کی بندوق اتفاقی طور پر چل جانے سے سامنے بیٹھے ہوئے ذہنی معذور مقامی باشندہ موسیٰ خان ولد نور خان کو گولی لگی جو موقعہ پر دم توڑ گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے ہوٹل چوکیدار عزیز اللہ ولد زیارت کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں بائیزئی سب ڈویژن میں ماربل پہاڑ کا ملبہ 13 سالہ اسلام خان ولد سبز علی پر گرنے سے موقعہ پر دم توڑ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :