پاکستان ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا اور یوکرائن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

یوکرائن کے تعاون سے الخالد ٹینک ون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، 110 الخالد ٹینکوں کے انجن اپ گریڈ کرینگے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 نومبر 2016 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا اور یوکرائن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں ۔ معاہدے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی موجود تھے ۔ معاہدے کے مطابق یوکرائن الخالد ٹینکوں کے انجن اپ گریڈ کرے گا ۔ یوکرائن 200 الخالد ٹینکوں کے لیے انجن فراہم کرے گا ۔

میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ معاہدے کی وقت پر تکمیل کے لیے پرعزم ہیں ۔ یوکرائن کے تعاون سے الخالد ٹینک ون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ 110 الخالد ٹینکوں کے انجن اپ گریڈ کریں گے ۔ پاک فوج جب کہے گی ، اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔ یوکرائن دنیا کا بہترین ٹینک بنانے والا ملک ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جنگ عظیم میں بھی یوکرائن کے بنے ٹینک استعمال ہوئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہتھیار یا آلات خریدیں گے تو اس کی ٹیکنالوجی بھی ساتھ آئے گی ۔ روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ۔ روس کی سب سے بڑی دفاعی پیدوار کی تین کمپنیاں پاکستان آئی ہیں ۔ روس کے صدر نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور شرارتیں کر رہا ہے ۔

پاکستان اشتعال انگیزی کا مسلسل جواب دے رہا ہے ۔ عالمی برادری کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ چار سویلین کی شہادتوں سے امید ہے کہ بھارت کو جلد عقل آ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الخالد ون کے فیز ٹو معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ۔ یوکرائن 110 الخالد ٹینکوں کے انجن کو اپ گریڈ کرے گا ۔ آئیڈیاز 2016 دفاعی نمائش دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :