جامعہ سندھ کی بوائز ٹیمز کے انتخاب کے لیے ٹرائیلز کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے

بدھ 23 نومبر 2016 19:36

جام شورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر اسپورٹس (بوائز) کی جانب سے ’’آل پاکستان انٹر یونیورسٹی چیمپین شپ2017ء‘‘ میں حصہ لینے کے لئے جامعہ کی بوائز ٹیمز کے انتخاب کے لئے ٹرائیلز کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈیول کے مطابق رائیفل شوٹنگ کی ٹیم کے لئے 28 نومبر، جمناسٹک کے لئے یکم دسمبر اور باڈی بلڈنگ کے لئے 10 دسمبر 2016ء کو صبح 10 بجے حیدر بخش جتوئی پویلین میں ٹرائلز لئے جائیں گے۔ خواہشمند طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ شعبے کی سربراہان کی معرفت ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :