بھارتی مسلسل جارحیت افسوس ناک ہے، پاکستان نے جس دن ٹھان لی تو ہندو ازم صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا،بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو بھی نہیں ما ن رہا ، بھارت کی دیکھا دیکھی دنیا کے دیگر ممالک نے بھی ایسی سرگرمی شروع کر دی تو اقوام متحدہ کو ختم کرنا پڑ جائیگا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضوابط و استحقاق کے چیئرمین جنید انوار چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 23 نومبر 2016 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضوابط و استحقاق کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلسل جارحیت افسوس ناک ہے جس دن پاکستان نے جواب دینے کی ٹھان لی تو ہندو ازم صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو بھی نہیں ما ن رہا۔

اقوام عالم کو سوچنا ہو گا کہ بھارت کی دیکھا دیکھی دنیا کے اور ممالک نے بھی ایسی پریکٹس شروع کر دی تو اقوام متحدہ ختم کرنا پڑ جائیگا۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اقوام متحد کے بار بار روکنے کے باوجود بھارت بات نہیں ما ن رہا وہ کسی غلط فہمی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

بھارت خود جارحیت کر کے کس منہ سے خطے کے امن کی بات کرے گا۔ پاکستان صبر کا مظاہرہ کر رہا ہے جس دن جواب دینے پر ائے تو ہندو ازم صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بات کرے۔ اقوام متحدہ اور اقوام عالم کو بھی سوچنا چاہیے کہ آج بھارت نہیں مان رہا کل دیکھا دیکھی دیگر ممالک نے بھی ایسی پریکٹس شروع کر دی تو اقوام متحد کو ختم کرنا پڑ جائیگا۔ …(رانا+ار)