Live Updates

عمران خان نے فواد چوہدری کو میڈیا پر نمائندگی کیلئے پارٹی کا ترجمان مقرر کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری ،نعیم الحق بدستور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رہیں گے

پارٹی کے بہت سارے ترجمان ہیں ،اس میں بطور سیکرٹری اطلاعات پارٹی کا چیف ترجمان ہوں اور رہوں گا، نعیم الحق کاردعمل

بدھ 23 نومبر 2016 19:31

عمران خان نے فواد چوہدری کو میڈیا پر نمائندگی کیلئے پارٹی کا ترجمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما فواد چوہدری کو میڈیا پر نمائندگی کے لئے پارٹی کا ترجمان مقرر کر دیا ہے ۔ نعیم الحق بدستور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رہیں گے ، نعیم الحق نے فواد چوہدری کو بطور ترجمان مقرر کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پارٹی کے بہت سارے ترجمان ہیں جس میں بطور سیکرٹری اطلاعات پارٹی کا چیف ترجمان ہوں اور رہوں گا ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بدھ کو فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس کے بعد عمران خان انے انہیں پارٹی کا ترجمان مقرر کیا ۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی تقرری میں تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر خان ترین نے اہم کردار ادا کیا فواد چوہدری کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کریں گے اور پارٹی ترجمان کے طور پر میڈیا کو پارٹی اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر بریف کیا کریں گے ۔

اس حوالے سے جب پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بطور سیکرٹری اطلاعات پارٹی کے چیف ترجمان ہیں جب کہ ترجمان کے فرائض مختلف افراد انجام دیتے رہتے ہیں دریں اثناء پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے فواد چوہدری کو پارٹی ترجمان مقرر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ …(م د +ع ع )
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :