وزیراعظم نوازشریف کی مسافربس پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت

بھارتی فوج نے آزادکشمیرمیں سویلین کی بس کونشانہ بنایا،قوم اپنے بہادرجوانوں کی شہادت کویادرکھے گی،بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے صبروتحمل کی پالیسی اپنائی،بھارت کوحالات کی سنگینی کااحساس نہیں،بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹاناچاہتاہے۔وزیراعظم نوازشریف کامذمتی بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 18:30

وزیراعظم نوازشریف کی مسافربس پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے وادی نیلم میں مسافربس پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے۔بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،وزیراعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے اظہارافسوس اورتعزیت بھی کی۔ انہوں نے ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے ردعمل میں کہا کہ بھارتی فوج نے آزادکشمیرمیں سویلین کی بس کونشانہ بنایا۔

بھارت نے معصوم بچوں،عورتوں اور شہریوں کوشہید کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کوسراہتی ہے۔قوم اپنے بہادرجوانوں کی شہادت کویادرکھے گی۔شہیدبہادرجوانوں نے مادروطن کے دفاع کیلئے کوئی کسرنہیں اٹھارکھی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے صبروتحمل کی پالیسی اپنائی۔

(جاری ہے)

بھارت کوحالات کی سنگینی کااحساس نہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کی نزاکت کوکم کرنے میں ناکام رہا۔

بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔انہوں نے کہاکہ کوئی ذمےدارریاست نہتےشہریوں ،ایمبولینسوں کونشانہ بنانےکی اجازت نہیں دے سکتی۔