آرمی چیف کاکراچی کورہیڈکوارٹرزکاالوداعی دورہ،افسران اورجوانوں سے ملاقات

جنرل راحیل شریف کی کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانے پررینجرزجوانوں کی تعریف،کراچی میں کاروباری سرگرمیاں زورپکڑرہی ہیں،کراچی آپریشن کے فوائد ضائع نہیں ہونے دینگے،صوبائی حکومت اورقانون نافذکرنیوالوں اداروں سے تعاون جاری رکھاجائیگا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 18:30

آرمی چیف کاکراچی کورہیڈکوارٹرزکاالوداعی دورہ،افسران اورجوانوں سے ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کورہیڈ کوارٹرزکا الوداعی دورہ کیا،لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے آرمی چیف کااستقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی اور سندھ رینجرزکے افسران اور جوانوں سے ملاقات اور خطاب بھی کیا۔جنرل راحیل شریف نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانے پررینجرز جوانوں کی تعریف بھی کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کراچی میں کاروباری سرگرمیاں زورپکڑرہی ہیں۔تجارتی سرگرمیوں نے قومی معیشت کونئی زندگی دی۔کراچی میں معاشی سرگرمیاں ملک کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن کے ہرطرح کے عزائم کوناکام بنادیا۔کراچی آپریشن کے فوائد ضائع نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذکرنیوالوں اداروں سے تعاون جاری رکھا جائے۔