سینیٹ میں پلانٹ بریڈرز حقوق بل 2016ء اتفاق رائے سے منظور، ہندو میرج بل 2016ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

بدھ 23 نومبر 2016 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) سینیٹ نے پلانٹ بریڈرز حقوق بل 2016ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی جبکہ ہندو میرج بل 2016ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات بوسن نے نئی اقسام کے پودوں کی ترقی اور کاشتکاروں کے تحفظ کا بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

بعد ازاں چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان بالا نے منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے ہندو میرج بل 2016ء ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا بعد ازاں چیئرمین نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

متعلقہ عنوان :