خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کو کمپوٹر ٹریننگ دینے کے لیے کمپیوٹر لیب میں شام کے وقت مفت کلاسیں شروع کرنے کا اغاز کردیا

بدھ 23 نومبر 2016 19:28

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کو کمپوٹر ٹریننگ دینے کے لیے جدید سہولیات سے اراستہ سترہ کمپیوٹر لیب میں شام کے وقت مفت کلاسیں شروع کرنے کا اغاز کردیاپشاور کے شاہین کیمپ اسکول میں کمپیوٹر لیب کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیب کی تعداد 179 سے بڑھا کر 1340 کردیا ہے۔

(جاری ہے)

17 سکولوں میں شام کے وقت کمیونٹی کی بچیوں کیلئے مفت کمپیوٹرز کلاسز شروع کیں ہیں۔لیب کے افتتاح پر سکول کے بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا لیب میں کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل بورڈ سے انہیں سیکھنے میں آسانی ہوگی اور ویڈیوز کے ذریعے وہ مزید بہتر طریقے سے پڑھائی کرسکیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نے دعوہ کیا کہ موجودہ حکومت تعلیم پر بجٹ کا 28 فیصد حصہ خرچ کررہی کے جو سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :