پشاورہائی کورٹ نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری کے وفاق کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا

بدھ 23 نومبر 2016 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء)پشاورہائی کورٹ نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری کے وفاق کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل بنچ نے پٹیشن کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے ترک اساتذہ کی وطن واپسی کے بارے میں وفاق سے یکم دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ نے وفاق کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا ۔ رٹ پیٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسکول میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں جاری ہے اچانک حکومت کی جانب سے بے دخلی کے فیصلے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ پاک ترک اسکول کے طلبا اور والدین کی جانب سے عدالت می درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ت?ا کہ تعلیمی سال کے وسط میں اساتذہ کو ڈیپورٹ کرنا بچوں کے ساتھ زیادتی ہے۔