فنی تعلیم کے فروغ کو یقینی بنا کر ہی ہم آنے والی نسلوں کو جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ کرسکتے ہیں،ڈاکٹر سکندر شورو

بدھ 23 نومبر 2016 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ،سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا ہے کہ فنی تعلیم کے فروغ کو یقینی بنا کر ہی ہم آنے والی نسلوں کو جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ کرسکتے ہیں۔تعلیمی اداروں خصو صاًً جامعات میں ریسرچ کے کلچر کو پروان چڑھا نا وقت کی اہم ضرورت ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی نے پرائیوٹ اور سر کا ر ی جامعات میں ریسرچ انکیوبیٹرز قائم کرنے کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے یہ بات انہوں نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی میں منعقدہ ایس ایم ای سی 16 کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کیا ہے تاکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے حصول میں آسانی میسر آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنا لوجی صوبہ میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے متعدد منصوبے چلا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر اس شعبے کی ترقی کے لئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی صوبے کی سطح پر آئی ٹی پالیسی تیار کررہا ہے تاکہ اس شعبے میں ہونے والی تحقیق کو عوام کے لئے مثبت انداز میں استعمال کیا جائے اور منفی رجحانات کی روک تھام کی جاسکے۔اس موقع پر ڈاکٹر سکندر شورو نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبائ وطالبات میں شیلڈ ز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے آخر میں میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندرشورو کو چیئر مین کمپیوٹر سائنس نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :