وزیراعلیٰ سندھ سے میئرکراچی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں، فنڈز پر تبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 23 نومبر 2016 19:24

وزیراعلیٰ سندھ سے میئرکراچی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں، فنڈز پر تبادلہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بدھ کو میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی فنڈزاورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے وسیم اخترکویقین دہانی کروائی کہ شہر کی ترقی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ وسیم اختر نے وزیراعلی کے تعاون کو سراہا۔ دونوں رہنماں نے کے ایم سی کے مسائل مل کرحل کرنے پربھی اتفاق کیا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی ہمارا شہرہے،ترقی یافتہ بنائیں گے۔ وسیم اخترنے کہاکہ ہمیں مالی مسائل سے نکالنے میں سندھ حکومت مدد کرے۔

متعلقہ عنوان :