پاکستان کی تیار کردہ پہلی 8بائی 8آرمڈ وہیکل دفاعی نمائش میں پیش

بدھ 23 نومبر 2016 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) آئیڈیاز 2016 کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔ اس نمائش میں پاکستان میں بنے والی پہلی آٹھ بائی آٹھ آرمڈ وہیکل کو متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیڈیاز 2016 میں ویسے تو کئی دفاعی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئیں مگر پاکستان میں تیار کردہ آٹھ بائی آٹھ کی آرمڈ وہیکل کئی ممالک کے مندوبین کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس وہیکل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اس پر گولی یا بم کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور یہ بارودی سرنگوں کا دھاکا بھی برداشت کر سکتی ہے۔ آٹھ بائی آٹھ کی اس آرمڈ وہیکل کو اسلام آباد میں ایک نجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس وہیکل کو پاک چین رہ داری پر سیکیورٹی امور کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :