سی آئی اے کے تمام یونٹس کرمنلز گروہوں کے خلاف کارروائی کے خصوصی ٹاسک پر عملدرآمد کرتے ہوئے مثبت دیں،ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت

فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

بدھ 23 نومبر 2016 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے تمام یونٹس کرمنلز گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائی کے خصوصی ٹاسک پر عملدرآمد کرتے ہوئے مثبت دیں جبکہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے تمام یونٹس اینٹی وائیلٹ کرائم سیل ، اینٹی کارلفٹنگ سیل، اسپیشل انویسٹیگشن یونٹ اور اینٹی سیل فون کرائم یونٹ سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام یونٹس افسران کو ہدایات دیں ہیں کہ اغواء برائے تاوان ، گاڑیوں کی چوری وچھینے ، بھتہ خوری، بینک ڈکیت گروہوں اور موبائل فون چھینے والے اسٹریٹ کرمنلز گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن وملزمان کا قلع قمع کیا جائے ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ سی آئی اے کا ہر یونٹ اپنے اپنے ٹاسک پر کارروائی تیز کرے اور پہلے سے درج مقدمات میں مفرور واشتہاری گرفتار ہوکر جیلوں میں قید ملزمان ومجرمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے دئیے گئے پلان کے تحت ایسے روپوش ملزمان کا کھوج لگاکر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے تمام یونٹس بلخصوص اینٹی سیل فون کرائم یونٹ سے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا، بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وجوانوں کو جزاء اور کوتاہی برتنے والے افسران کو سزاء کا سامنا کرنا ہوگا، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے افسران کو مزید ہدایات میں کہا کہ سی آئی اے کے تمام یونٹس ہمہ وقت متحرک رہیں اور جوٹاسک دئیے جائیں اس پر عمل یقینی بنائیں۔

#

متعلقہ عنوان :