Live Updates

مسافربس پر حملہ بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہی: ڈاکٹر شاہد صد یق

بھارتی فوج معصوم شہریوں کونشانہ بنارہی ہے‘عالمی برادری بھارتی فوج کی جارحیت کانوٹس لے ن لیگ کی کر یشن چھپا نے کیلئے وزراء اسلام آبا د بیٹھے ہیں عالمی برا دری پر پاکستانی احتجاج کا کو ئی اثر نہیں ہورہا ن لیگ انڈیا میں ذا تی کارو باروں اور دو ستی سے ہٹ کر پاکستانی سا لمیت اور دفاع کیلئے بھار ت کو منہ تو ڑ جوا ب دے ،سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجاب

بدھ 23 نومبر 2016 19:09

مسافربس پر حملہ بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہی: ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے بھارتی فوج کی جانب سے مسافربس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج معصوم شہریوں کونشانہ بنارہی ہے، مسافربس کونشانہ بنانا بھارتی فوج کی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے، عالمی برادری بھارتی فوج کی جارحیت کانوٹس لے۔

(جاری ہے)

بھار ت کی جا نب سے مقبو ضہ کشمیر میں جاری جا رحیت سے عالمی برا دری کی تو جہ ہٹانے کیلئے بھار ت پاکستان کے سرحدی علا قو ں پر چھیڑ خانی کر رہا ہے جو اسی مہنگی پڑے گی اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے اپنی کر یشن چھپا نے کیلئے تمام وزراء کو اسلام آبا د بیٹھا یا ہو ا ہے عالمی برا دری پر پاکستانی احتجاج کا کو ئی اثر نہیں ہورہا بھار ت کی بار بار لا ئن آ ف کنٹرو ل کی خلا ف ورزی ثا بت کررہی ہے کہ بھار تی حکمران پاکستان پر جنگ مسلط کر نا چاہتے مگر انڈین حکمران یا د رکھیں انہیں یہ جنگ مہنگی پڑے گی اور کوئی ایسی حرکت کر نے کی کو شش کی گئی تو پاک فو ج کے جوان 65کی طرح بھار ت کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گے مسا فر بس پر حملہ بھار تی کو کھلی دہشت گر دی ہے نہتے بس مسا فروں پرراکٹ حملہ کا عا لمی برادی بھی نو ٹس لے ن لیگ کی حکومت انڈیا میں اپنے ذا تی کارو باروں اور دو ستی سے ہٹ کر پاکستان کی سا لمیت اور دفاع کیلئے بھار ت کو منہ تو ڑ جوا ب دے بھار ت کو اگر منہ تو ڑ جوا ب نہ دیا گیا تو وہ مز ید ایسی حر کتیں کر تا رہے گا بھار ت پاکستان کو تو ڑنے کاہر حر بہ استعما ل کررہاہے مگر پاکستان کی طر ف جو بھی میلی آ نکھ سے دیکھے گا وہ نیست و نا بو د ہو جائے گا دفتر خار جہ مسا فر بس پر بھار تی حملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھا ئے بھارت مسئلہ کشمیر پر رائے شماری کرانے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کشمیریوں کی موجودہ نسل قتل و غارت دیکھتے ہوئے جوان ہوئی ہے، کشمیر ہمیشہ سے نیوکلئر فلیش پوائنٹ رہا ہے پاکستان کشمیر یوں کی ہر لحاظ سے حمایت جاری رکھے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات