پشاور، 40 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی

بدھ 23 نومبر 2016 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) ضلع ترقیاتی ومشاورتی کمیٹی کے چیئر مین و ایم پی اے ارباب جہانداد کی زیر صدارت 40 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری ‘ تما م محکموں کو فورا پی سی ون تیار کرے ڈی ڈی سی میٹنگ میں منظور کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے تاکہ ترقیاتی کاموں کوفوری طوری پر مکمل کیا جاسکیں ‘ جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن میل کو میٹنگ میں عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی پر وضاحت طلب ‘ تما م ترقیاتی کاموں کو جلد سے مکمل کرنے کی ہدایت - تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ڈیڈک چیئرمین وایم پی ا ے ارباب جہانداد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم پی اے شوکت یوسفزئی‘ ایم پی اے یاسین خلیل‘ ایم پی اے حاجی فضل الہی ‘ ایم پی اے ارباب وسیم حیات ‘ صوبائی وزیر جنگلات سید ا شتیاق ارمڑ ‘ ا یم این اے ساجد نواز ‘ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خا ن محسود ‘ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض خان ‘ سی اینڈ ڈبلیو ‘ہائی وے ‘ بلڈنگ ون اینڈ ٹو ‘ پبلک ہیلتھ ‘ ایجوکیشن میل اینڈ فیمیل کے افسران اور ای ڈی او ہیلتھ نے شرکت کی اس موقع پر تما م محکموں کے افسران نے ڈیڈک چیئرمین کو اپنے اپنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر ڈیڈک چیئرمین ارباب جہانداد نے ضلع پشاور کیلئے 40 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی اور تما م محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فورا پی سی ون تیارکرکے ڈی ڈی سی میٹنگ میں اسکو منظور کرائے تاکہ ترقیاتی کام جلد سے جلد شروع ہوسکیں اور تما م ترقیاتی منصوبے وقت مقررہ پر ہوسکیں انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور اگر کوئی ٹھیکیدار معیاری کا م نہیں کرے گا تواسکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن میل کی میٹنگ میں عدم دلچسپی اور سکولوںکی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن میل سے وضاحت طلب کرلی جسکے بارے میں ڈپٹی کمشنرنے اسکے خلاف کارروائی کی ہدایت کی -

متعلقہ عنوان :