Live Updates

بابر اعوان اور اعتزاز جیسے کرپٹ لوگ اب عمران کا آخری سہارا ہیں‘رانا ثناء اللہ

شیخ رشید جیسے بدنام زمانہ شخص نے فوج جیسے با عزت ادارے کے خلاف غلط زبان استعمال کی ، آئی ایس پی آر نوٹس لے،عمران کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کررہے ہیں ان کے ساتھ جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے کرپٹ لوگ موجود ہیں ، پاناما کیس میں حامد خان ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، بابر اعوان اب عمران کی لیگل ٹیم کے مشیر ہیں‘ شیداٹلی جیسے لوگ عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں‘ عمرا ن نے پوری قوم کوتین سال تک یرغمال بنایا‘ پیپلزپارٹی جمہوری اقدار میں رہ کر تنقید کرے ‘ لاہور میں جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کازعیم قادری کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب

بدھ 23 نومبر 2016 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ بابر اعوان اور اعتزاز جیسے کرپٹ لوگ اب عمران کا آخری سہارا ہیں‘شیخ رشید جیسے بدنام زمانہ شخص نے فوج جیسے با عزت ادارے کے خلاف غلط زبان استعمال کی ہے آئی ایس پی آر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے‘عمران کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کررہے ہیں ان کے ایک طرف جہانگیر ترین اور دوسری طرف علیم خان جیسے کرپٹ لوگ موجود ہیں اب پاناما کیس میں حامد خان ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں‘ڈاکٹر بابر اعوان اب عمران خان کی لیگل ٹیم کے مشیر ہیں‘ شیداٹلی جیسے لوگ عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں‘ عمرا ن نے قوم کے ڈھائی تین سال ضائع کیے ہیں،پوری قوم کو یرغمال بنایا‘ حکومتی کارکردگی پر تنقید پیپلزپارٹی کا حق ہے مگر جمہوری اقدار میں رہتے ہوئے تنقیدکی جائے‘ لاہور میں جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے‘17ملین کا شہر ہے کرائم پر صفر کنٹرول نہیں ہو سکتا‘سیف سٹی پروجیکٹ کے بعد شہری علاقے ڈکیتیوں سے محفوظ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پنجاب اسمبلی میں تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے رانا اثناء اللہ خان نے کہا کہ لاہور میں ڈولفن کا تجربہ کامیاب رہا فورس کا دائرہ دوسرے شہروں تک بڑھایاجائے گا۔ڈولفن فورس کے قیام کے بعد جرائم میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے‘ کسی ایک واقعے کی بنیاد پرکسی فورس کو کامیاب یا ناکام نہیں کہہ سکتے،پولیس سڑک پر شہریوں کو لوٹنے والوںکو جلد گرفتار کرلے گی۔

‘اکادکاوارداتیں ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 ملین آبادی کا شہرہے،جرائم صفرنہیں ہوسکتے‘کوئی بھی آدمی جرم کی طرف راغب ہوسکتا ہے، پولیس اہلکار شراب فروشی میں ملوث ہواتو کارروائی ہوگی‘پولیس امن و امان کے قیام کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک بلدیاتی ادروں کو فال کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن اپنا کام کررہا ہے اس کے مکمل ہونے بعد تمام شہروں کے میئر بھی منتخب کردے جائئیں گے۔

عمران کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کررہے ہیں ان کے اس طرف جہانگیر ترین اور دوسری طرف علیم خان جیسے کرپٹ لوگ موجود ہیں ۔اب پاناما کیس میں حامد خان ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔بابر اعوان قانونی مشیر اور اعتزاز احسن سے مشورے لیے جارہے ہیں ۔بابر اعوان نے پنجاب بینک ڈکیٹی کیس میں ساڈھے تین ارب روپے کھائے اور اعتزاز احسن ایل پی جی کوٹہ سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو بیچنے میں پیش پیش رہے ہیں۔

اخلاقی طور پر پی ٹی آئی کو شکست ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا شیخ رشید جیسے بدنام زمانہ شخص نے فوج جیسے با عزت ادارے کے خلاف غلط زبان استعمال کی ہے آئی ایس پی آر کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ اگر آپریشنل ہوتا تو اب تک ملزموں تک پہنچ چکے ہوتے،منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا،سیف سٹی منصوبے کے بعد شہری علاقے محفوظ ہوجائیں گے۔پولیس سڑک پر لوٹنے والے ملزموں کو جلد گرفتار کرلے گی، لاہورمیں جرائم کی صورت حال کنٹرول میں ہے،پولیس امن و امان کے قیام کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات