ٹائون ون کا غیر قانونی سبزی منڈی کے قیام اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

بدھ 23 نومبر 2016 18:16

پشاور۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)ٹائون ون کا غیر قانونی سبزی منڈی قائم کرنے اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ‘ سبزیوں کی گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دو گاڑیاں سامان ضبط تفصیلات کے مطابق ناظم ٹائون ون زاہد ندیم کی ہدایت پر ٹی او آر مقصود باچا‘ اے ٹی او آر ایاز درانی اورڈیمالشنگ سٹاف نے علی الصبح شاہی باغ روڈ پر غیر قانونی سبزی منڈی قائم کرنے پر 8 سبزیوں کی گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر سبزی ضبط کرلی جبکہ قصہ خوانی ‘کوہاٹی گیٹ ‘ نمکمنڈی اورسرکی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دوگاڑیاں سامان قبضہ میں لے لیا ۔