برآمد ی صنعتوں کے متوقع پیکج کی کامیابی کے لئے پیداواری لاگت کم کی جائے ‘ پیاف

اگر انڈسٹری کی پیداواری لاگت کم نہ کی گئی تو اقتصادی صورتحال مخدوش ہو جائے گی، برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کیے جائیں

بدھ 23 نومبر 2016 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے کہا ہے کہ برآمد ی صنعتوں کے لئے متوقع پیکج کی کامیابی کا انحصار پیداواری لاگت کے کم ہونے اور اشیاء کا مقابلے کی سطح پہ آنے پر ہے، تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ازحد ضروری ہے اوربرآمدات میں اضافے کیلئے برآمد کننگان کو خطے کے مساوی ترجیحات دی جائیں تاکہ پاکستانی مصنوعات مقابلے کی دوڑ سے باہر نہ ہو جائیں۔

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سینئروائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے صنعتوں کے لئے متوقع ریلیف پیکج بہت ضروری ہے اور انڈسٹری کی بحالی کی طرف درست قدم ہے۔

(جاری ہے)

مگر ریلیف پیکج کی کامیابی تبھی ممکن ہو گی جب صنعتوں کے لئے ساز گار ماحول اور پیداواری لاگت میں کمی کی جائے گی تب ہی مطلوبہ نتائج حاصل کی جا سکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری انڈسٹری میں اتنا پوٹینشل ہے کہ اگر پیدواری لاگت کم ہو جائے تو ہماری برآمدات 13 بلین ڈالر سے 26 بلین تک ہو سکتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 3 سال کے دوران ملکی برآمدات میں کمی کا رحجان ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو ان میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر انڈسٹری کی پیداواری لاگت کم نہ کی گئی تو اقتصادی صورتحال مخدوش ہو جائے گی۔ برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :