ایل او سی پر بھارتی جارحیت کاعالمی برداری نوٹس لے‘ڈاکٹر راغب نعیمی

مودی سرکار کے جنگی جنون سے خطے کے ا من کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

بدھ 23 نومبر 2016 18:11

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کاعالمی برداری نوٹس لے‘ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کاعالمی برداری نوٹس لے،مودی سرکار کے جنگی جنون سے خطے کے ا من کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں، بھارتی جارحیت پرعالمی برداری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،انسانیت سوزبھارتی مظالم کے خلاف پوری پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحداورپرعزم ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزنیلم میں بھارتی فورسز کی جانب سے مسافر بس کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ بھارت دنیا کی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کے ساتھ شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی آبدوزکوبھکانا اورڈروان گرانا پر پاک فوج مبارکباد کی مسحق ہے۔پاک افواج کسی قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ برہان وانی اوردیگرشہداء کی قربانیوںکے ثمر تحریک آزادی کشمیر جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔بھارت جارحیت کوبے نقا ب کرنے کیلئے عالمی سطح پرسفارتی مہم کو مزید مضبوط بنایاجائے۔قومی مسائل کیلئے حل اختلافات کوبالائے طاق رکھ کردیرپا پالیساں مرتب کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :