دو سلی میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ہسپتال منتقل

بدھ 23 نومبر 2016 18:11

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دو سلی میں نامعلوم کار سواروں کی قبائلی ملک باپ بیٹے پر فائرنگ، فائرنگ سے قبائلی ملک جاں بحق بیٹا زخمی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دو سلی میں ملک شاہد اپنے بیٹے معراج الدین کے ہمر ا پیدل جا رہے تھے کہ کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملک شاہد جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی ہوا جنہیں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں لایا گیا ۔ادھر ککی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صدیق اللہ ولد اطلس خان زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :