چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کی لاہور چڑیا گھر کی سیر

بدھ 23 نومبر 2016 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو لاہور چڑیا گھر کی سیر کرائی گئی۔اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور وصبا صادق بھی بچوں کے ساتھ موجود تھیں۔چڑیا گھر کی سیر کے موقع پر تمام بچے بہت زیادہ خوش تھے اور چڑیا گھر میں موجود مختلف جانوروں کو دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بچے مختلف جھولوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیور ونے چڑیا گھر میں موجود شیر کے تین ماہ کے بچے کو بھی گود لے لیا۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے اس موقع پر کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں کو گھر جیسی تمام سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں ان بچوں کو چڑیا گھر اور دیگر تفریحی مقامات کی سیر کرائی جاتی ہے تاکہ یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح پر اعتما د رہیں۔

متعلقہ عنوان :