’’کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ ‘‘کی منظوری کا خیر مقدم

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

’’کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ ‘‘کی منظوری کا خیر مقدم
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے ’’کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ ‘‘کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے ۔امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھرکے نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم کولازمی قراردینے سے متعلق ایکٹ ’’کمپلسری ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایکٹ ‘‘کی منظوری مستحسن ہے ، قرآن کی تعلیم سے طلباء کی زندگی میں روشنی اورانقلابی تبدیلی آئے گی۔

وہ میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ صدرمیڈیا کمیٹی و ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعا م الحق اعوان ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وحیدحیدرشاہ، زونل کوآرڈینیٹرسوشل میڈیا حنان چیمہ ودیگرذمہ داران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصدرمیڈیا کمیٹی نے اب تک کی کارکردگی پر شرکاء کو بریف کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں سے ہماراباہمی احترام اور محبت کا رشتہ ہے ہم اسے مزید مضبوط کرنے کیلئے موثراقدامات کررہے ہیںانھوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پرجماعت اسلامی کی ضلعی تنظیم ایک موثر قوت بن چکی ہے زونل سطح پر بھی ورکنگ کومنظم کرنے کیلئے تحصیل وزونل امراء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جلد پورے ضلع میںتحصیل سطح پر بھی میڈیا ذمہ داران کی تقرری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔