مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 289 ارب 74 کروڑ 41 لاکھ 45 ہزار روپے میں فروخت کر دئیے گئے

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 289 ارب 74 کروڑ 41 لاکھ 45 ہزار روپے میں فروخت ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 289 ارب 74 کروڑ 41 لاکھ 45 ہزار روپے میں فروخت کردئیے۔ مرکزی بینک سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی موصول ہونے والی مجموعی بولی 289 ارب 74 کروڑ 41 لاکھ 45 ہزار روپے میں فروخت کردئیے جبکہ نیلامی میں مارکیٹ ٹریژیری بلز کی پیش کردہ مجموعی بولی 295 ارب 36 کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مرکزی بینک نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے اپنے مقرر کردہ پرائمری ڈیلروں سے بدھ 23 نومبر 2016ء کو ٹینڈرز طلب کئے۔ نیلامی میں 3 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے 187 ارب 89 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار روپے، 6 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے 100 ارب 90 کروڑ 91 لاکھ 95 ہزار روپے اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے 94 لاکھ 40 ہزار روپے کی موصول ہونے والی بولیاں منظور کر لی گئیں۔