روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 150 روپے اور 6 ہزار 591 روپے پر بند

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 150 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس6 ہزار 591 روپے پر مستحکم رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 285 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 736 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 40 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 400 روپے سے 6 ہزار 400 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹنڈوآدم کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 4 ہزار 400 روپے فی من رہے جبکہ میاں والی کی روئی کی 4 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 925 روپے سے 6 ہزار 25 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ حاصل پور کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 400 فی من رہے۔ اسی طرح رحیم یار خان، صادق آباد اور خانیوال کی روئی کی بالترتیب 1 ہزار 400 گانٹھوں، 1 ہزار 200 گانٹھوں اور 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 350 روپے فی من رہے جبکہ لودھراں اور احمدپور کی روئی کی فی کس 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے۔