بھرپور کوشش ہے کہ ضلع ملیر کے عوام کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔چیئرمین بلدیہ ملیر

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ضلع ملیر کے عوام کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ ملیر 15 پر قائم نرسری کے ساتھ نئے بننے والے ورکشاپ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ورکشاپ کے تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ کچرا اٹھانے والی خراب گاڑیوں کودرست حالت میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی خرابی کی وجہ سے علاقے میں کچرا رہ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :