کراچی کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے ’’کے۔4 ‘‘ کے لئے حکومت سندھ نے تین ارب روپے جاری کر دیئے

بدھ 23 نومبر 2016 17:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) کراچی کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے ’’کے۔''4 ‘‘ کے لئے حکومت سندھ نے تین ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، صوبائی حکومت نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے موجودہ مالی سال میں چھ ارب روپے مختص کئے تھے۔ کے فور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران بتایا کہ حکومت سندھ نے کے فور کے لئے تین ارب جاری کردیئے ہیں اور اس حوالے سے اکاونٹنٹ جنرل سندھ نے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو باقاعدہ خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے اکاونٹنٹ جنرل سندھ کرامت حسین بخاری اورڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل ڈاکٹر بابر خان کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ منصوبے کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے ذاتی دلچسپی لی فنڈ کے اجرا کو ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

منظور شدہ پی سی ون کے مطابق کے فور منصوبے پر لاگت کا تخمینہ ساڑھے پچیس ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی مشترکہ شراکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طے شدہ تناسب کے مطابق وفاقی حکومت 50 فیصد فنڈ فراہم کرے گی جبکہ بقیہ 50 فیصد حکومت سندھ کا حصہ ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی کے مطابق کے فور پروجیکٹ منجمنٹ یونٹ کے فیلڈ انجینئرز اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) کے انجینئرز بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بھی کے منصوبے کو بڑی اہمیت دے رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات جام خان شورو منصوبے کی بروقت تکمیل میں دلچسپی رکھتے ہیںکیونکہ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد کراچی میں پانی کی کمی کے مسلہ،ْ کو حل کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :