بجٹ میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ پورا کردیا ہے‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے‘ اس حوالے سے کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں صرف نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا اظہارخیال

بدھ 23 نومبر 2016 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ پورا کردیا ہے‘ اس وقت ارکان کی بنیادی تنخواہ 60 ہزار روپے ہے جو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی ہے‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے‘ اس حوالے سے کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں صرف نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ کے دنوں میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ بعض تکنیکی وجوہات کی بناء پر تاخیر ہوئی۔ اس وقت دونوں ایوانوں کے ارکان کی بنیادی تنخواہ 46400 ہے اور ایڈہاک الائونس سمیت اب 66 ہزار ہوگئی ہے۔ اس طرح چیئرمین سینٹ ‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فی الحال نئے قانون کی ضرورت نہیں ہے۔ بجٹ کے موقع پر فنانس بل میں پہلے یہ یہ شق شامل کرکے وفاقی حکومت کو اختیار دے دیا گیا تھا۔ صرف نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :