برطانیہ میں 3دسمبر سے انسانی حقوق کا ہفتہ منایا جائے گا

بدھ 23 نومبر 2016 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) جموںوکشمیر سیلف ڈیٹرمی نیشن موومنٹ یورپ( جے کے ایس ڈی ایم ای) کے زیر اہتمام 3دسمبر سے برطانیہ میں انسانی حقوق کا ہفتہ منایا جائے گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہفتہ منانے کا اعلان تنظیم کے مرکزی رہنما راجہ نجابت حسین نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے ہفتے کا افتتاح یورپی پارلیمنٹ کی رکن اور فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن Anthea Mclntyrsکریں گی جبکہ اس اس حوالے سے آخری تقریب برطانوی پارلیمنٹ میں ہو گئی جس کی میزبانی برطانی پارلیمنٹ کے رکن اور کشمیرکے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ کے چیئرمین David Nuttallکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ منانے کا مقصد یورپی اقوام ، برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اورکنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی طرف دلانا ہے۔ راجہ نجابت نے پاکستان او رآزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی انسانی حقوق کے ہفتے کے حوالے سے منعقدہ ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :