دعوے سے کہتاہوں کی کشمیری بھارتی فوج کونکال کردم لیں گے۔سردارفاروق حیدر

بھارت ایل اوسی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کواشتعال دلانا چاہتاہے۔وزیراعظم آزادکشمیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 16:59

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) : وزیراعظم آزادکشمیرسردارفاروق حیدرنے کہاہے کہ بھارت ایل اوسی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کواشتعال دلانا چاہتاہے،دعوے سے کہتاہوں کی کشمیری بھارتی فوج کونکال کردم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایل اوسی پربھارتی فائرنگ کے ردعمل میں کہاکہ یہ حکومت کانہیں 20کروڑعوام کامسئلہ ہے۔ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں اوردیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خون کے رشتے ہیں کوئی ہمیں جدانہیں کرسکتا۔پاکستان ہمارے ساتھ رہے ہم اپنامقدمہ خودپیش کرینگے۔