بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی سے سات بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر

بدھ 23 نومبر 2016 17:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی سے سات بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے کیپٹن تیمور علی خان، حوالدار مشتاق حسین اور لانس نائیک غلام حسین شہید ہو گئے جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں سات بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ تاحال جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا مقصد مقبوضہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے، اب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو ہدف بنانا شروع کر دیا ہے۔