گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کا سابق نگران وزیراعظم معین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 23 نومبر 2016 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے سابق نگران وزیراعظم معین قریشی کے اس جہان فانی سے رحلت فرما جانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ روز واشنگٹن میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلہ سے برداشت کر نے کیلئے بھی دعا کی۔