چکوال،غیر قانونی گیس فلنگ کرنے پر 2 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 23 نومبر 2016 16:56

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) چکوال شہر میں پولیس نے ایل پی جی گیس سلنڈر غیر قانونی طور پر بھرنے والے 2 دکانداروں کیخلاف علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد اسلم نے قاضی سروس اسٹیشن کے قریب جانچ پڑتال کے دوران قیصر اقبال ولد ظفر اقبال جو دکان کے اندر ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں ایل پی جی گیس غیر قانونی طور پربھر رہا تھا ، گیس بھرنے والے آلات، دو نوزلز بمعہ لیڈ قبضہ میں لے لی گئی، کیونکہ اس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈال رکھا تھا۔

بعد ازاں ایک اور چھاپے میں اشرف ٹائون کے قریب تیمور حسن وہ بھی دکان کے اندر ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس غیر قانونی طور پر بھر رہا تھا۔ پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :