خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کافیصلہ سنادیا

کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کوزندہ جلادیاگیاتھا،عدالت نے5ملزمان کوسزائے موت جبکہ8ملزموں کو2،2سال کی قیدسنادی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 نومبر 2016 16:25

خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کافیصلہ سنادیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23نومبر2016ء) :خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کافیصلہ سنادیا، انسداددہشتگردی عدالت نے میاں بیوی کوزندہ جلانے پر 5ملزمان کوسزائے موت سنادی،عدالت نے 8ملزموں کو2،2سال کی قیدسنائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں شہزادمسیح اور اس کی بیوی شمع کوزندہ جلادیاگیاتھا۔جس کاپولیس نے چالان 2014ء میں پیش کیاتھا۔تاہم آج انسداددہشتگردی عدالت نے 5ملزمان کوسزائے موت جبکہ 8ملزموں کو2،2سال کی قیدسنائی۔ انسداددہشتگردی عدالت سے کیس کے 93ملزمان بری کردیے گئے۔

متعلقہ عنوان :