پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

ٹولنٹن مارکیٹ میں 10دسمبر کومقابلہ صفائی ہوگا ،جیتنے والوں کو50ہزار نقد انعام ملے گا

بدھ 23 نومبر 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں 10دسمبر کومقابلہ صفائی ہوگا ،جیتنے والوں کو50ہزار نقد انعام ملے گا ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ جرمانے اور سزائیں دینے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ اتھارٹی کا مقصد صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک بہترین صفائی اور گوشت کو حفطان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار اور سٹور کرنے کا مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

مقابلہ جیتنے والے کو 50ہزار نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ صفائی مقابلوں کاانعقاد مختلف کیٹیگریزکے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میںکیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین سے آگاہی اور عوامی شعور پیدا کر کے ہی صحت مند پنجاب کے ہدف کا حصول ممکن ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کرچلے گی۔ قوانین پر عمل کرنے والوں کے لیے انعام ، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور سزا ہو گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے بعد اب راولپنڈی میں بھی کام شروع کر چکی ہے۔راولپنڈی دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :