چونگ چنگ چین کی سب سے بڑی فوری حل ہونیوالی کافی کی فیکٹری تعمیر کریگا

بدھ 23 نومبر 2016 16:16

چونگ چنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) جنوب مغربی چین کی چونگ چنگ میونسپلٹی ملک کی سب سے بڑی انسٹینٹ کافی فیکٹری تعمیر کررہی ہے جو پروگرام کے مطابق 2018ء میں مکمل ہو گی ۔یہ بات مقامی حکام نے بدھ کو بتائی ہے ۔اس فیکٹری کی تعمیر پر ایک بلین یوآن (ساڑ ھے چودہ کروڑ امریکی ڈالر ) لاگت آئیگی اور اس میں 10ہزار ٹن منجمد خشک کافی ، 2ہزار ٹن مایہ کافی کنسینٹریٹ اور 3ہزار ٹن بیکڈ کافی بینز سالانہ تیار کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات چونگ چنگ کے سرکاری ملکیت ایسٹس سپرویژن اور ایڈمنسٹریشن کمیشن نے بتائی ہے ،منجمد اور خشک تیار کی جانیوالی ٹیکنیکس کی بدولت کافی پوڈر تیزی سے حل ہو جاتا ہے اور اسے کافی کے ارو ما کو ختم کئے بغیر ٹھنڈے پانی میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے ، چین میں کافی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے حالانکہ چائے اب بھی کافی مقبول ہے ، چین کی کافی برآمدات 1998ء میں 13900ٹن سے بڑھ کر 2015ء میں 59200ٹن ہو گئی ہے ،چین کے کافی پیدا کر نے والے بڑے علاقے یونان ، ہینان اور فجی کے علاوہ گوانگ شی جوانگ خود مختار علاقہ ہیں ، زیادہ تر ملکی انسٹینٹ کافی گوانگ ڈونگ صوبے میں تیار کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :