سنگا پور کے سی پی آئی میں اکتوبر میں مسلسل چوبیس ماہ کی کمی

بدھ 23 نومبر 2016 16:16

سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء)سنگا پور کا صارفین پرائس انڈیکس (سی پی آئی )اکتوبر میں 0.1فیصد سالانہ گر گیا جو کہ مسلسل 24ویں مہینے کی کمی ہے ۔ یہ بات وزارت تجارت و صنعت ( ایم ٹی آئی ) اور سنگا پور کی مانیٹری اتھارٹی (ایم اے ایس) کی طرف سے بدھ کو جاری کئے جانیوالے تازہ ترین مشترکہ ڈیٹا میں بتائی گئی ہے ، سی پی آئی ۔

آل آئٹمز افراط زر ستمبر میں 0.2فیصد کی کمی کے مقابلے میں اکتوبر میں 0.1فیصد سالانہ گر گیا ، یہ کمی تیل سے متعلقہ اشیاء کی لاگتوں میں معمولی کمی کی وجہ سے نچلی فوڈ اور سروس افراط زر کو ضرورت سے زیادہ اپ سیٹ کر دیا ، ایم ٹی آئی اور ایم اے ایس کا کہنا ہے کہ تیل سے متعلقہ اشیاء کی لاگت اکتوبر میں 3.7فیصد کی سست شرح سے گر گئی جبکہ اس سے گذشتہ ماہ 8.4فیصد کی کمی ہوئی ، یہ کمی بجلی محصولات اور پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کی وجہ سے ہوئی ، خوراک کا افراط زر غیر پکوان والی خوراک کی اشیاء اور ریسٹوران کے کھانوں کی لاگت میں اضافے کی سست رفتار کی وجہ سے گذشتہ ماہ میں 2.2فیصد سے 1.9فیصد گر گئی ،مجموعی سروسز افراط زر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی کم فیس کے میڈیکل و ڈینٹل سروسز کی لاگت میں مضبوط ترین اضافے کو ضرورت سے زیادہ اپ سیٹ کرنے کے پیش نظر ایک ماہ قبل میں 1.5فیصد سے اکتوبر میں 1.4فیصد معمولی گر گئی ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ رول ٹرانسپورٹ کی لاگت سالانہ بنیاد پر کوئی تبدیل نہیں ہوئی جبکہ گذشتہ ماہ اس میں 0.4فیصد کی کمی ہوئی ، یہ پٹرول کی قیمتوں میں تھوڑی کمی اور کار کی قیمتوں میں کمی میں ماڈریشن کی عکاسی کرتا ہے ، رہائشی لاگت کمی کے رجحان کی حامل رہی جو ہائوسنگ رینٹل مارکیٹ میں مسلسل نرمی کے پیش نظر گذشتہ ماہ میں 3.7فیصد کی کمی کے مقابلے میں اکتوبر میں 3.8فیصد گر گئی ۔