انڈسٹری انویسٹمنٹ فنڈ وسطی چین میں ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ کی مالی اعانت کریگا

بدھ 23 نومبر 2016 16:16

ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) ایک انویسٹمنٹ فنڈ وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے شہر ہوانگ گینگ میں ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ بیس کے قیام میں اربوں یوآن کی رقم فراہم کرے گا ،یانگ زی ریور اکنامک بیلٹ انڈسٹری فنڈ ٹیکسٹائل کے فضلہ کو ری سیٹل کرنے اور اسے ماحولیاتی دوست مواد میں تبدیل کرنے کیلئے 13.5بلین یوآن (1.9بلین امریکی ڈالر ) فراہم کرے گا ،فنڈ کے سربراہ وانگ ہان بنگ نے ری سائیکلنگ کو ان ابھرتی ہوئی صنعتوںمیں سے محض یہ قراردیا ہے جس کو فنڈتلاش کررہا ہے ، مثلاً گندگی میں سے سونا’’ دھونا ‘‘۔

اس وقت چین کے ٹیکسٹائل فضلہ کا صرف دس فیصد ری سائیکل کیا جارہا ہے ، ٹیکسٹائل صنعت ہر سال پچاس ملین ٹن پولیسٹر فائبر استعمال کرتی ہے اور قابل ری سائیکل وسائل کی بڑی مارکیٹ ہے ، ہوانگ گانگ حکومت نے گذشتہ روز اس امرکی تصدیق کی کہ ری سائیکلنگ بیس 2017ء میں پیداوار شروع کرے گا اور توقع ہے کہ 20000روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ، بیس کی سالانہ پیداواری گنجائش پانچ برسوں میں ایک ملین ٹن ہونے کی حد مقرر کی گئی ہے اور بعد کے پانچ برسوں میں یہ مقدار دوگنا ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ ہو ا نگ گینگ سینٹر لایو یو کمپنی کی طرف سے بنائی گئی پولی ونیل ڈی گریڈیشن ٹیکنالوجی استعمال کرے گا ، یانگ زی ریور اکنامک بیلٹ انڈسٹری فنڈ چالیس بلین یوآن کے سرمائے سے 2015ء میں ہوبی پروا نشل حکومت نے شروع کیا تھا ، اس کا سرمایہ اب چین اور بیرون ملک سے 107بلین یوآن تک بڑھ گیا ہے ، اس فنڈ سے زیادہ نئے توانائی ، نئے میٹریل ، چپ مینوفیکچرنگ ، ایروناٹکس اور ایوی ایشن سیکٹروں کو زیادہ تر ہدف بنایاجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :