آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری، مزید 27گرفتار

بدھ 23 نومبر 2016 16:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک کمپنی (آئیسکو)نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مذید 27 بجلی چور پکڑ لئے ہیں ،یہ افراد بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو نے اے پی پی کو بتایا کہ بجلی چوری کرنے والے 10 افراد کا تعلق چکوال 2 کا جہلم اور 3 کا اسلام آباد ریجن سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ مہم چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عبدالجبار کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری ترامیم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :