ستمبر کے دوران کینیڈا میں پرچون فروشی میں 0.6 فیصد اضافہ

بدھ 23 نومبر 2016 15:23

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) ستمبر کے دوران کینیڈا میں پرچون فروشی میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ گاڑیوں کی فروخت میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ستمبر کے دوران گاڑیوں اور فاضل پرزہ جات کی فروخت میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی پرچون فروشی میں بھی تیزی رہی۔انھوں نے بتایا کہ 11 شعبوں میں سے 7 شعبوں کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا جس سے مجموعی طور پر پرچون فروشی 0.6 فیصد بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :