این ٹی این نہ ہونے پرذاتی کاروبارکرنے والوں کیلئے بینکنگ بند نہ کی جائے،اسٹیٹ بینک کی بینکوں ‘ مالیاتی اداروں کو ہدایت

بدھ 23 نومبر 2016 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) اسٹیٹ بینک نے نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این )کے حوالے سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو نئی ہدایت جاری کردیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق این ٹی این نہ ہونے پرذاتی کاروبارکرنے والوں کے لئے بینکنگ بند نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ این ٹی این حاصل کرنے کیلئے بینک اکائونٹ کا ہونا ایف بی آر کی لازمی شرط ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کاکہناتھاکہ ذاتی کاروبار کرنے والوں کے اکائونٹ این ٹی این کے بغیر کھولے جائیں۔ترجمان نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک نیشنل ٹیکس نمبر جاری ہونے پر بینک صارفین سے این ٹی این حاصل کرے۔