فلم ’’جذبہ‘‘ 16دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

بدھ 23 نومبر 2016 14:09

فیصل آباد۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) سنسر بورڈز نے نئی فلم ’’جذبہ ‘‘کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے، مذکورہ فلم 16دسمبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔ اس ضمن میں پروڈیوسر اور تقسیم کار نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم پروڈیوسر اسد جاوید نے بتایاکہ گذشتہ روز فلم کی ریلیز کے حوالے سے فلم ڈسٹری بیوٹرکے ایک ادارہ سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں لہٰذا اب فلم کی بھرپور کامیابی کیلئے بڑے پیمانے پر پبلسٹی کی جائے گی اورآئندہ چند روز تک اس حوالے سے پریس کانفرنس اور فلم کے تمام فنکاروں کے ساتھ شوبھی کئے جائیںگے۔

ا نہوںنے بتایا کہ فلم کے رائٹر ابرارحبیبی جبکہ کاسٹ میںہیروببرک شاہ،ہیروئن حناممتاز، بابرخان، فریال رانا،شیرازسکندر،عثمان ،شفیق راجہ،شاہدہاشمی،سلیم البیلا،سمیع ودیگر شامل ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ فلم کے ڈانس ڈائریکٹر پپوسمراٹ،میک اپ مین شہزادمناجبکہ گلوکاروں میں انوررفیع،سائرہ نسیم،فاروق شاد،سہیل ارشداورصائمہ ممتازشامل ہیں۔انہوںنے بتایا کہ شاعری اور میوزک ڈائریکٹر کی خدمات علی ساجد آف فیصل آبادنے دی ہیں جبکہ فلم ’’جذبہ ‘‘کے کیمرہ مین آفتاب احمد ہیں۔

متعلقہ عنوان :