ایکشن کردار ادا کرنے کی بے حد تمنا ہے،اداکارہ کاجول

بدھ 23 نومبر 2016 13:51

ایکشن کردار ادا کرنے کی بے حد تمنا ہے،اداکارہ کاجول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) اداکارہ کاجل نے کہا ہے کہ ان کو ہمیشہ رومانوی کردار ملے اب ان کو ایکشن سے بھرپور کردار ادا کرنے کی بے حد تمنا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی ایک تازہ بات چیت میں کہا کہ وہ اب بہت سست ہو چکی ہیں اگر ان کو ایکشن کردار کرنا پڑا تو بہت محنت کرنا پڑے گی۔ کا جل نے کہا کہ انھوں نے فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھایا لیکن ان کو ایکشن کردار نہیں ملا جس کا ان کو دکھ ہے،انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں ایک بار پردہ سیمیں پر ایکشن کردار کے روپ میں خود کو دیکھنا چاہتی ہیں۔