اداکارہ دیشا پاٹنی اداکار جیکی چن کے ساتھ فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘میں کام کریں گی

بدھ 23 نومبر 2016 13:51

اداکارہ دیشا پاٹنی اداکار جیکی چن کے ساتھ فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘میں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) بالی وڈ کی نو آموز اداکارہ دیشا پاٹنی چینی اداکار جیکی چن کے ساتھ فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘میں کام کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم’’دھونی‘‘سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ دیشا پاٹنی چین اور بھارت کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم’’کنگ فو یوگا‘‘میں جیکی چن کے مقابل کام کریں گی۔اس فلم کا پہلا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں دیشا نظر آ رہی ہیں۔دیشا کا نام اداکار ٹائیگر شیرف کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بھی منظر عام پر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :